اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے کہا ہے کہ چناؤ کمیشن، ملک بھر میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کرانے کا فیصلہ کرچکا ہے۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اِس سلسلے میں تاریخوں کے بارے میں فیصلہ کرکے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
چناؤ کمیشن نے حال ہی میں بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی SIRکرائی ہے، جس کے نتیجے میں 69 لاکھ رائے دہندگان کے نام ووٹر فہرست سے ہٹا دیے گئے، کیونکہ اِن میں سے بہت سے رائے دہندگان کا انتقال ہوچکا ہے، فہرست میں بہت سے غیر قانونی تارکین وطن کے نام شامل تھے اور دو جگہ ووٹر شناختی کارڈ بنائے گئے تھے۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر نے کہا ہے کہ بہار میں SIR کرانے کا مقصد ووٹر فہرستوں کو زیادہ صحیح بنانا تھا۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر نے کَل اعلان کیا کہ بہار میں 6 اور 11 نومبر کو دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کرائی جائے گی۔
Site Admin | October 7, 2025 2:34 PM
اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے کہا ہے کہ چناؤ کمیشن، ملک بھر میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کرانے کا فیصلہ کرچکا ہے
