اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے آج کہا ہے کہ تمام چیزوں کو دھیان رکھتے ہوئے بہار اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کے اعلان کے بارے میں فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ انتخابی کمیشن کے ریاست کے دو روزہ جائزہ دورے کے آخری دن پٹنہ میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے جناب کمار نے کہا کہ کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا، اُن کی باتوں کو سنا اور پولنگ کے تاریخوں کو حتمی شکل دیتے وقت تمام پہلوؤں کا خیال رکھا جائے گا۔ جناب کمار نے کہا کہ انتخابی فہرست پر نظرثانی قانونی طور پر صحیح ہے اور انتخابی فہرست کی خصوصی نظرثانی مہم، عوامی نمائندے کے قانون کے تحت کی گئی ہے۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر نے کہا کہ 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں ووٹروں، سیاسی پارٹیوں اور تمام متعلقہ لوگوں کو ایک خوشگوار تجربہ ہوگا کیونکہ آزادانہ، منصفانہ اور پُر امن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے 17 نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے کہا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کی جائے گی اور بہار میں پہلی بار ایسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں جب ووٹر، ووٹ ڈالنے جائیں گے تو اُنھیں EVM پر امیدواروں کے نام اور اُن کے کلر فوٹو دکھیں گے۔ پہلی مرتبہ ووٹر سلپ پر ووٹروں کے نام بڑے حروف میں نظر آئیں گے تاکہ اُنھیں اپنی تفصیلات معلوم کرنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ڈالنے والے اب پولنگ اسٹیشن کے باہری علاقوں تک اپنے موبائل فون لے جا سکیں گے، جو بہار الیکشن میں پہلی بار ہوگا۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر نے یہ بھی اعلان کیا کہ سیاسی پارٹیوں کو پولنگ اسٹیشن سے 100 میٹر دور پولنگ ایجنٹ بوتھ قائم کرنے کی اجازت ہوگی۔
Site Admin | October 5, 2025 9:50 PM
اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے کہا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بارے میں فیصلہ جلد ہی کیا جائے گا