اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے مرکزی مشاہدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیاسی پارٹیوں، امیدواروں اور ووٹروں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے مکمل طور پر قابل رسائی رہیں۔ بہار کے آنے والے عام انتخاب اور کئی ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تعینات کئے جانے والے مرکزی مشاہدین کو ہدایات دیتے ہوئے جناب کمار نے کہا کہ انتخابی مشاہدین جمہوریت کے لیے ایک مشعلِ راہ ہیں۔ انھوں نے مشاہدین سے کہا کہ وہ کمیشن کی جانب سے ووٹروں کی سہولت کے لیے کئے گئے حالیہ اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ بوتھوں کا دورہ کریں۔
مرکزی مشاہدین کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ انتخابی قوانین، ضابطوں اور رہنما خطوط کے بارے میں خود کو مکمل معلومات سے آراستہ کریں اور بلا امتیاز ان کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔
نئی دلی میں منعقدہ اس میٹنگ میں 287، آئی اے ایس افسران، 58 آئی پی ایس افسران اور دیگر سروسز کے 80 افسران سمیت 425 افسران نے شرکت کی۔x