اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے تمام انتخابی افسران، ضلع انتخابی افسران اور بوتھ سطح کے افسران سے سبھی آئینی ذمے داریوں کو مستعدی اور شفافیت سے انجام دینے پر زور دیا ہے۔ آج نئی دلّی میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف انتخابی افسران کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب کمار نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سبھی سیاسی جماعتوں کیلئے قابل رسائی اور جوابدہ بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سبھی آئینی سطح پر کُل جماعتی میٹنگوں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے تاکہ متعلقہ اتھارٹی کسی مسئلے کا آئینی دائرے میں حل نکال سکے۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر نے سبھی CEOs سے کہا کہ وہ 31 مارچ تک متعلقہ نائب انتخابی کمشنر کے پاس مسئلہ وار کارروائی جاتی رپورٹ جمع کرائیں۔ جناب کمار نے یہ بھی کہا کہ افسران اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ ملک میں 18 سال عمر کے سبھی افراد ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہوں۔ اعلیٰ انتخابی افسر نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ہر پولنگ بوتھ پر 800 سے 1200 رائے دہندگان کو یقینی بنانے کیلئے کام کریں اور اِس بات کی کوشش کریں کہ ہر ووٹر کا پولنگ بوتھ اُس کی رہائش گاہ سے 2 کلو میٹر کے اندر ہو۔ جناب کمار نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ووٹنگ کو آسان بنانے کیلئے کم از کم سہولیات کی یقینی فراہم کے ساتھ پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں۔
Site Admin | March 4, 2025 9:24 PM
اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے تمام انتخابی افسران، ضلع انتخابی افسران اور بوتھ سطح کے افسران سے سبھی آئینی ذمے داریوں کو مستعدی اور شفافیت سے انجام دینے پر زور دیا ہے