December 3, 2025 9:38 AM | India Chair IDEA

printer

اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار، آج سویڈن میں ’جمہوریت اور انتخابی مدد کے بین الاقوامی ادارے‘ کی صدر نشینی اختیار کریں گے۔

بھارت کو ’جمہوریت اور انتخابی مدد کے بین الاقوامی ادارے‘ بین الاقوامی IDEA کی صدارت کیلئے پہلی بار مدعو کیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے اعلیٰ انتخابی کمشنر CEC گیانیش کمار آج سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں بین الاقوامی آئیڈیا کی صدر نشینی اختیار کریں گے۔ اس سلسلے میں جناب گیانیش کمار نے کہا کہ پوری دنیا، بھارت میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عمل کو کامیابی سے انجام دیے جانے کے بارے میں جانتی ہے اور اِس کا اعتراف کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے سبھی شہریوں اور انتخابی کارکنوں کیلئے یہ ایک بڑے فخر کا لمحہ ہے۔

بین الاقوامی آئیڈیا 1995 میں قائم کیا گیا تھا، جو ایک بین حکومتی تنظیم ہے، جس میں فی الحال 37 ممالک، رکن کے طور پر شامل ہیں۔ اِن ملکوں میں امریکہ اور جاپان کی حیثیت مشاہدین کی ہے۔

بین الاقوامی آئیڈیا، 2003 سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی مشاہد کی حیثیت کا حامل ہے۔

بھارت، بین الاقوامی آئیڈیا کا ایک بانی رکن ہے اور اُس نے حکمرانی کے عمل میں سرگرم طریقے سے شرکت کی ہے۔ اُس نے انتخابات سے متعلق تحقیق، صلاحیت سازی اور تربیتی پروگراموں میں اشتراک کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔