اعلیٰ اقتصادی مشیر V. Anantha Nageswaran نے کہا ہے کہ بھارتی برآمدات پر حالیہ امریکی محصولات کا اثر مختصر ہوگا اور ایک یا دو سہ ماہی میں اِس میں نرمی آجائے گی۔ ممبئی میں کَل خطاب کرتے ہوئے، جناب Nageswaran نے کہا کہ قیمتی پتھروں اور زیورات، جھینگا اور ٹیکسٹائل جیسے شعبے، اِس سے ابتدائی طور پر متاثر ہورہے ہیں لیکن معیشت پر اس کا طویل مدتی اثر محدود ہوگا۔ انہوں نے صبر و تحمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت صورتحال سے واقف ہے اور اُس نے متاثرہ شعبوں کے ساتھ پہلے ہی بات چیت شروع کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس ماہ بعد میں اَلاسکا میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ہونے والی میٹنگ کا موجودہ بھارت-امریکی تجارتی صورتحال پر اثر پڑ سکتا ہے۔×
Site Admin | August 14, 2025 9:45 AM | CEO - Tarrifs
اعلیٰ اقتصادی مشیر V. Anantha Nageswaran نے کہا ہے کہ بھارتی برآمدات پر حالیہ امریکی محصولات کا اثر مختصر ہوگا اور ایک یا دو سہ ماہی میں اِس میں نرمی آجائے گی۔
