اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکر وی اننت ناگیشورن نے کہا ہے کہ زراعت، مستقبل کا سیکٹر ہے۔ نئی دلی میں EXIM Bank کے سالانہ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے زراعت میں شامل اُن شعبوں کو آراضی مختص کیے جانے کی اہمیت پر زور دیا جو بہترین کام کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر ناگیشورن نے آئی ٹی سے چلنے والی خدمات میں بھارت کی مضبوط برآمدات کی حصہ داری کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ملک، GDP میں اپنی مینوفیکچرنگ کی حصہ داری کو بڑھانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔