اعداد و شمار اور پروگراموں پر عمل درآمد کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بھارت کی صنعتی پیداوار کی شرح ترقی، جس کی پیمائش صنعتی پیداوار کے اشاریے (IIP) کے ذریعے کی گئی ہے، مارچ کے مہینے میں3 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ سابقہ فروری کے مہینے میں یہ نظرثانی شدہ شرح ترقی دو اعشاریہ سات فیصد رہی تھی۔ سابقہ فروری کے مہینے کے مقابلے مارچ میں IIP کے تین بڑے اجزاء میں سے بجلی کی پیداوار میں چھ اعشاریہ تین فیصد، مینوفیکچرنگ میں3 فیصد، جبکہ کانکنی کی سرگرمیوں میں صفر اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ہوا۔
Site Admin | April 28, 2025 10:13 PM
اعداد و شمار اور پروگراموں پر عمل درآمد کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بھارت کی صنعتی پیداوار کی شرح ترقی، مارچ کے مہینے میں3 فیصد تک پہنچ گئی
