اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا ہے کہ GST اصلاحات صرف شرحوں کو معقول بنانے کے لیے نہیں، بلکہ اِن کا مقصد ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور رہن سہن میں سہولت پیدا کرنا بھی ہے تاکہ کاروباری ادارے مل کر آسانی کے ساتھ کام کر سکیں۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر انہوں نے کہا کہ سرکار نے لاگت پر عائد ہونے والے محصول کے مسائل کو دور کیا ہے، درجہ بندی سے متعلق معاملات کو حل کیا ہے اور اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ GST اصلاحات کے تعلق سے صورتحال مستحکم رہے۔×