اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن IIMC کو جدید سہولیات کے ساتھ ایک عالمی درجے کا میڈیا ادارہ بنائے جانے کا اعادہ کیا ہے۔ وہ آج نئی دلّی میں IIMC کی 56ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
جناب ویشنو نے کہا کہ آج پوری دنیا کا میڈیا بدل رہا ہے۔ انھوں نے طلبا سے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک کو مقدم رکھیں۔ انھوں نے طلبا پر اس بات کیلئے بھی زور دیا کہ وہ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں اور اپنے مقصد کے تئیں پُرعزم رہیں۔ پروگرام کے دوران وزیر موصوف نے 2023-24 بیچ کے صحافت کے 478 طلبا کو پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما تفویض کئے۔ ہونہار 36 طلبا نے اپنی تعلیمی مہارت کے صلے میں میڈل اور نقد رقم حاصل کی۔
Site Admin | March 4, 2025 9:32 PM
اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے IIMC کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ عالمی درجے کا میڈیا ادارہ بنانے کے عزم کو دوہرایا ہے