September 17, 2025 10:10 PM

printer

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ پچھلے 11 سال میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے کام کے ذریعہ سیاست کا میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ پچھلے 11 سال میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے کام کے ذریعہ سیاست کا میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ DD نیوز کو دئے ایک انٹرویو میں جناب ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم، ملک پہلے اور ہمیشہ پہلے کے ویژن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ مودی حکومت نے غریبوں، خواتین، کسانوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی ہے، انھوں نے کہا کہ جناب مودی نے متوسط طبقے کی بہبود کے لئے مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں۔ جن میں مکان فراہم کرنے سے متعلق سہولیات، انکم ٹیکس سے راحت اور نئے دور کی جی ایس ٹی اصلاحات شامل ہیں۔
جناب ویشنو نے کہا کہ ہر شعبہ میں خود انحصاری بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی کلید ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت بہت جلد دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن کر ابھرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔