اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے طلبا پر زور دیا ہے کہ وہ کام پر توجہ مرکوز رکھیں اور اپنے مقصد کے لیے پُر عزم رہیں۔
نئی دلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن IIMC کے 56ویں جلسہئ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ آج میڈیا کا پورا منظر نامہ بدل رہا ہے۔ انھوں نے طلبا سے کہا کہ وہ ملک کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔ جناب ویشنو نے IIMC کو جدید ترین سہولتوں کے ساتھ عالمی معیار کا میڈیا ادارہ بنانے کا اعادہ کیا۔
فارغ التحصیل طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب ویشنونے کہا کہ IIMC کے اگلے ورژن میں ایک عالمی معیار کا نصاب اور میڈیا انڈسٹری کے ساتھ مضبوط تعاون بھی شامل ہوگا تاکہ تیزی سے بدلتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے منظر نامے کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ اس تقریب کے دوران جناب ویشنو نے 2023-24 بیچ کے صحافت کے 478 طلبا کو پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما تفویض کیے۔x