ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو آج نئی دلی میں براڈ کاسٹ اینڈ میڈیا ٹیکنالوجی پر 29 ویں بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش BES EXPO 2025 کا افتتاح   کریں گے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو آج نئی دلی میں براڈ کاسٹ اینڈ میڈیا ٹیکنالوجی پر 29 ویں بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش BES EXPO 2025 کا افتتاح   کریں گے۔ اِس سال کی کانفرنس کا موضوع ہے: ”مصنوعی ذہانت کے ذریعے میڈیا کے منظر نامے کو یکسر تبدیل کرنا، تعاون کرنا اور اس سے آمدنی حاصل کرنا۔“

تین روزہ کانفرنس کے دوران ملک و بیرونِ ملک سے ممتاز نشریاتی ماہرین، میڈیا صنعت کے پیشہ ور افراد اور مقررین جدید نشریاتی موضوعات پر لیکچرس دیں گے اور تبادلہ خیال کریں گے۔

اِس نمائش میں دنیا بھر سے نشریاتی آلات بنانے والے، نشریاتی پیشہ ور افراد اور خدمات فراہم کرنے والے اپنی جدید ترین مصنوعات، جدید ترین ٹیکنالوجیز اور خدمات کی نمائش کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں