March 13, 2025 9:57 PM

printer

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی نے کہا ہے کہ ویوز پلیٹ فارم، مختلف شعبوں میں نئے دور کے تخلیق کاروں کو با اختیار بنائے گا

آج بھارتی حکومت نے ورلڈ آڈیو ویژوئل اینڈ انٹرٹنمنٹ سمٹ WAVES-2025 سے قبل نئی دلّی کے سشما سوراج بھون میں عالمی برادری کی شمولیت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اطلاعات ونشریات کی وزارت کے زیر اہتمام اس تقریب میں مختلف حکومتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے گلوبل میڈیا ڈائیلاگ نے شرکت کی۔ تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ WAVES پلیٹ فارم سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے نئے دور کے تخلیق کاروں کی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور اعلیٰ معیار کی تخلیق کاری میں مدد کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور اس میں بھارت کا ایک منفرد مقام ہے۔
جناب ویشنو نے مزید اعلان کیا کہ تخلیق کاری سے متعلق معیشت کی مدد کیلئے ایک ارب ڈالر مالیت کا فنڈ تشکیل دیا جائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے اجاگر کیا کہ بھارت عالمی داستان گوئی کی تشکیل کیلئے روایت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج سے تخلیق کے میدان میں ایک انقلاب برپا کرنے کی سمت گامزن ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ حقیقی عالمگیریت کے معنی ایک واحد بیانیہ یا سچ کی ایک شکل نہیں ہے بلکہ پورے کرہئ ارض کے وسیع ترین متنوع کا احاطہ کرنا ہے۔
اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ WAVE سمٹ کا پہلا ایڈیشن ایک سے چار مئی کے دوران، ممبئی میں منعقد کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔