اطلاعات و نشریات کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر ایل مروگن 30ویں بُسان بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے آج جنوبی کوریا کے بُسان پہنچ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر مروگن نے بتایا کہ انہوں نے بُسان فلم کمیشن کے ساتھ گول میز تبادلۂ خیال کے دوران بھارت کی تخلیقی معیشت، مشترکہ تخلیق سے متعلق تعاون اور ترغیبات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیرِ موصوف نے حکام کے ساتھ بصیرت اور حاضرین کے ساتھ بھارت کی تخلیقی صلاحیت سے متعلق نظریات کے تبادلے پر مسرت کا اظہار کیا۔ جناب مروگن نے مضبوط میڈیا اور تفریحی ایکو نظام کی تعمیر میں بھارت اور جنوبی کوریا کے اشتراک کی طاقت پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔
Site Admin | September 22, 2025 9:40 PM
اطلاعات و نشریات کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر ایل مروگن 30ویں بُسان بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے آج جنوبی کوریا کے بُسان پہنچ گئے ہیں۔