اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری سنجے جاجو نے حیدرآباد میں جاری India Joy 2025 کانکلیو میں آج WAVES Bazaar کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب جاجو نے کہا کہ WAVES Bazaar کے ذریعے پوری میڈیا اور تفریحی صنعت کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ انہوں نے اسے ہنر کو تجارت میں تبدیل کرنے والا اور خریداروں اور فروخت کنندگان کو یکجا کرنے والا پلیٹ فارم قرار دیا۔ جناب جاجو نے اعتماد ظاہر کیا کہ OTT فروخت کنندگان بھی WAVES بازار کے پلیٹ فارم پر آئیں گے اور سبھی زبانوں میں مناسب مارکیٹ حاصل کرسکیں گے۔ جاری تقریب کے دوران WAVES بازار نے 30 خریداروں کے ذریعے 500 کروڑ روپے لاگت کے پروجیکٹ حاصل کیے ہیں۔
Site Admin | November 1, 2025 9:42 PM
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری سنجے جاجو نے حیدرآباد میں جاری India Joy 2025 کانکلیو میں آج WAVES Bazaar کا افتتاح کیا