اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری سنجے جاجو نے کہا ہے کہ Waves OTT ایک منفرد پلیٹ فارم ہے، جسے مستقبل قریب میں ملک میں ویڈیو شیئر کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ پٹنہ میں آکاشوانی سماچار سے گفتگو کرتے ہوئے جناب جاجو نے کہا کہ دوردرشن اور آکاشوانی کے لائیو پروگراموں کے ساتھ ساتھ پبلشنگ ڈویژن کے رسائل بھی اس پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔
بہار کے دو روزہ دورے کے پہلے دن، جناب جاجو نے آج پٹنہ میں دوردرشن بہار میں ریاست میں وزارت اطلاعات و نشریات کے تمام میڈیا یونٹس کے حکام کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران جناب جاجو نے تمام یونٹس کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے باہمی تعاون کے جذبے کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے علاقائی میڈیا کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ زمینی سطح پر عوام سے رابطہ قائم کیا جا سکے اور آخری فرد تک معلومات کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔سکریٹری موصوف نے اختیارات کی مرکزیت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ دوردرشن کیندروں اور علاقائی نیوز یونٹس کیلئے بجٹ میں اضافی التزامات کرنے اور خود مختاری فراہم کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔
Site Admin | September 14, 2025 9:53 PM
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری سنجے جاجو نے کہا ہے کہ Waves OTT ایک منفرد پلیٹ فارم ہے، جسے مستقبل قریب میں ملک میں ویڈیو شیئر کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا جائے گا
