اطلاعات و نشریات وزارت کے سکریٹری سنجے جاجو نے خطے کیلئے مخصوص اور مقامی طور پر ایسے اور زیادہ پروگرام تیار کئے جانے پر زور دیا ہے، جس سے جموں و کشمیر کی ثقافتی اقدار کی عکاسی ہوتی ہو۔ سری نگر میں دور درشن اور آکاشوانی پروگرامنگ اور خبروں کی نشریات کے نظام کا جائزہ لینے کے دوران جناب سنجے جاجو نے کشمیر خطے کے سبھی میڈیا یونٹس کی اِس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ علاقائی رابطے کو بڑھانے اور زیادہ ناظرین تک پہنچنے کی خاطر مقامی زبانوں میں پروگرام اور خبروں پر مبنی پروگرام تیار کریں۔ آکاشوانی سری نگر کے نامہ نگار طارق راتھر کے ساتھ خصوصی گفتگو میں جناب سنجے جاجو نے کہا کہ جموں و کشمیر جیسے خطے میں پبلک براڈ کاسٹنگ صرف جانکاری دینے کیلئے ہی نہیں بلکہ تحریک دینے کیلئے بھی ہے۔ x
Site Admin | June 15, 2025 4:11 PM
اطلاعات و نشریات وزارت کے سکریٹری سنجے جاجو نے جموں و کشمیر کی ثقافتی اقدار کی عکاسی کرنے والے مخصوص پروگرام تیار کئے جانے پر زور دیا ہے