December 31, 2025 2:41 PM

printer

اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا ہے کہ جامع ترقی کو یقینی بنانے اور اقتصادی استحکام کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے سرکار نے اس سال کئی اہم فیصلے کئے ہیں

اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج کہا کہ اس سال حکومت نے بہت سی تاریخی اصلاحات کیں، جو وکست بھارت-2047 کی جانب ملک کے قومی سفر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

نئی دلّی میں بھارت سرکار کے 2026 کے کلینڈر کو جاری کرتے ہوئے انہوں نے اُجاگر کیا کہ ان اصلاحات کیلئے شمولیت والی ترقی، معاشی استقامت کو مستحکم کرنا اور ملک کی طویل مدتی ترقی کیلئے ایک پائیدار حل جیسے واضح مقاصد سے تحریک حاصل کی گئی۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے، اطلاعات ونشریات کے سکریٹری سنجے جاجو نے کہا کہ مذکورہ کلینڈر کا ڈیزائن بہت ہی احتیاط سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں حکومت کی ترجیحات شامل ہیں۔ ساتھ ہی یہ کلینڈر حکومت کیلئے ایک مواصلاتی آلہ بھی ہے۔