اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ایل مروگن نے نئی دلّی کے آکاشوانی بھون میں سوچھتا عہد کی قیادت کی۔ اپنے دورے کے دوران، آکاشوانی بھون کے باپو اسٹوڈیو میں خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے، ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ کے ایک حصے کے طور پر خصوصی مہم 5.0 پہل کے تحت، اطلاعات ونشریات کی وزارت اور اِس کی تنظیموں کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ مہم کے دوران کام کرنے کی جگہوں کی صفائی ستھرائی کی گئی، کوڑے کچرے کو اکٹھا کرکے اُسے ٹھکانے لگایا گیا، جگہوں کو خالی کیا گیا اور ڈیجیٹائیزیشن کیا گیا جس سے صاف ستھرے ریکارڈ کے انتظام کی راہ ہموار ہوئی۔ اس موقع پر جناب مروگن نے ایک پودا بھی لگایا اور احاطے کا دورہ کیا۔
Site Admin | October 31, 2025 9:47 PM
اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ایل مروگن نے نئی دلّی کے آکاشوانی بھون میں سوچھتا عہد کی قیادت کی