January 9, 2026 9:51 PM

printer

اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ پرسار بھارتی کے Waves پلیٹ فارم نے پانچ ہزار کروڑ روپئے کے بین الاقوامی کاروبار کو ممکن بنایا ہے

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج اجاگر کیا کہ پرسار بھارتی کے WAVES پلیٹ فارم کو عالمی سطح پر کافی پذیرائی ملی ہے۔ اس کے ذریعے پانچ ہزار کروڑ روپے کے بین الاقوامی کاروبار کو فروغ حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے یہ بات ڈی ڈی نیوز پر نئے پلیٹ فارم Creator’s Corner کے آغاز کے موقع پر کہی، جس کا مقصد مواد تخلیق کرنے والوں کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرسار بھارتی کی اِس نئی پہل کا مقصد تخلیقی مواد کو پیش کرنا اور فروغ دینا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک کروڑ نوجوانوں کو تخلیق کاروں کی معیشت سے جوڑنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔