اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ملک میں بے حد مضبوط تخلیقی معیشت تشکیل پارہی ہے کیونکہ ڈیجیٹل انڈیا نے ملک کے ہر کونے میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو پہنچایا ہے۔
آج نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ ممبئی میں ایک مئی سے چار مئی تک ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹیمنٹ سمٹ، Waves کا انعقاد کیا جائے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کی بدولت چھوٹے سے چھوٹے گاؤوں کے نوجوانوں کو بھی مواقع دستیاب ہو رہے ہیں۔ جناب ویشنو نے مزید کہا کہ اس سمٹ کے تحت دُنیا بھر کے سرمایہ کار، بھارت کی تخلیقی معیشت میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے آرہے ہیں۔