اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی میں جَن جاتیہ گورو پکھواڑہ کی پندرہ روزہ تقریبات کے موقع پر بھگوان بِرسا مُنڈا کو گلہائے عقیدت نذر کئے۔ قبائلی سورمائوں کی بہادری، نظریے اور تعاون کو خراجِ تحسین کے طور پر ملک بھر میں اِس ماہ کی پہلی سے پندرہ تاریخ تک جَن جاتیہ گورو ورش پکھواڑہ منایا جارہا ہے۔ یہ پندرہ روزہ تقریبات بھگوان بِرسا منڈا کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ایک سال طویل جن جاتیہ گورو ورش کا ایک حصہ ہیں۔ وہ ملک کے سب سے قابل احترام قبائلی مجاہدین آزادی میں سے ایک اور نوآبادیاتی ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک مثالی علامت ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی قبائلی برادری کی قربانیوں، ثقافت اور ان کی وراثت کو اعزاز بخشنے اور اُن کی بہادری اور ملک کی تعمیر کی داستانوں کے سلسلے میں قومی بیداری پیدا کرنے کیلئے جن جاتیہ گورو ورش کے اہتمام کا اعلان کیا تھا۔
Site Admin | November 13, 2025 9:49 PM
اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی میں جَن جاتیہ گورو پکھواڑہ کی پندرہ روزہ تقریبات کے موقع پر بھگوان بِرسا مُنڈا کو گلہائے عقیدت نذر کئے