August 8, 2025 10:05 PM

printer

اطلاعات ونشریات کی وزارت نے مراٹھی فلم ”خالد کا شیواجی“ بنانے والوں کو نوٹس جاری کیا ہے

اطلاعات ونشریات کی وزارت نے مراٹھی فلم ”خالد کا شیواجی“ بنانے والوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس میں  چھترپتی شیواجی مہاراج کو دکھائے جانے پر کئی شکایتیں موصول ہونے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں کچھ تنظیموں نے اس فلم پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں حقائق کو تاریخی اعتبار سے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ اِن تنظیموں نے اِس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت نے کئی شکایتیں موصول ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے فلم بنانے والوں کو نوٹس جاری کرکے اُن سے کہا ہے کہ وہ فلم کی کہانی کے تعلق سے شواہد فراہم کریں۔

اِدھر مہاراشٹر سرکار نے 6 اگست کے اپنے ایک مراسلے میں وزارت سے زور دے کر کہا تھا کہ وہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کو یہ ہدایت دے کہ وہ مراٹھی فلم ”خالدکا شیواجی“ کو دی گئی منظوری پر پھر سے غور کرے اور نظرثانی مکمل ہونے تک اس کی ریلیز کو روک دے۔ یہ فلم آج ریلیز ہونا تھی۔×