اطلاعات اور نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج یہ اطلاع فراہم کی OTT ایپ Waves سے پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے والی کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کئی پوسٹوں میں جناب ویشنو نے بتایا کہ یہ سنگ میل، بھارت کی ثقافتی بنیادوں سے اُس کے کبھی نہ ختم ہونے والے رشتے کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ پرسار بھارتی کی جانب سے بھارت کا OTT پلیٹ فارم، سنہری یادوں کی اُن لہروں کو اپنے ساتھ لے آیا ہے، جس میں رامائن اور مہا بھارت جیسے یادگار شوز شامل ہیں اور ساتھ ہی اِس میں نئے عہد کے مشمولات بھی متوجہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس ایپ میں ہر نسل کیلئے تفریح کا سامان ہے، جن کا سلسلہ زمانے کی قید سے عاری سے لے کر تکنیکی اعتبار سے پسندیدہ خصوصیات تک جاتا ہے۔ x
Site Admin | December 26, 2024 10:22 PM
اطلاعات اور نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج یہ اطلاع فراہم کی OTT ایپ Waves سے پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے والی کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
