January 3, 2026 9:45 PM

printer

اطلاعات اور نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں خاطر خواہ ترقی حاصل کی ہے جس میں 4G اور 5G نیٹ ورکس میں بڑی پیشرفت، سیمی کنڈکٹر چپس اور ٹیلی کوم آلات شامل ہیں

اطلاعات اور نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں خاطر خواہ ترقی حاصل کی ہے جس میں 4G اور 5G نیٹ ورکس میں بڑی پیشرفت، سیمی کنڈکٹر چپس اور ٹیلی کوم آلات شامل ہیں۔ نئی دلّی میں آج اٹل بہاری واجپائی اور شری شنکر جوشی کی یاد میں منعقدہ پنچ پریورتن پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے انھوں نے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے اِس بات کا ذکر کیا کہ ملک کے مینوفیکچرنگ شعبے میں خاطر خواہ ترقی ہوئی ہے جس میں ضروری سازوسامان کی مینوفیکچرنگ پر خصوصی توجہ کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صرف گیارہ برس پہلے 99 فیصد موبائل فون بیرون ملک سے درآمد کئے جاتے تھے جبکہ آج 99 فیصد موبائل فون بھارت میں ہی مینوفیکچر کئے جارہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اب ملک، دوسرے ملکوں کو ٹیلی کوم آلات برآمد کر رہاہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔