مرکزی حکومت کی طرف سے حال ہی میں اعلان شدہ اشیاء اور خدمات ٹیکس GST کی شرحوں میں کمی کرکے راحت دیے جانے کے قدم کی، سماج کے مختلف شعبوں کی طرف سے ستائش کی جارہی ہے۔ پورے ملک میں گھریلو خواتین سے ے کر طلباء اور کسانوں تک لوگ اِس قدم کی تعریف کررہے ہیں کہ یہ قدم روزمرہ کی زندگی کے مالی بوجھ میں کمی کرنے والا اور سب کو ترقی دینے والا قدم ہے۔
ممبئی کی گھریلو خاتون دیپتی شرما نے گھریلو چیزوں پر GST میں کمی کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے اِسے گھریلو خواتین کے لیے ایک تحفہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے انہیں گھر کی دیکھ بھال مزید مستعدی سے کرنے میں مدد ملے گی۔
ممبئی کے 8 وِیں جماعت کے طالب علم ویبھو نے تعلیمی اشیاء پر سے GST ختم کیے جانے پر مرکز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ویبھو نے کہا کہ اِس سے سماج کے کمزور طبقے کے بچوں کو مدد ملے گی۔
مہاراشٹر کے ایک کسان نَوناتھ دیسائی نے ٹریکٹروں، کیمیاوی کھادوں، زرعی اوزاروں اور سینچائی کے سامان پر عائد ٹیکس میں کمی کیے جانے پر، مرکزی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے کسانوں کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور اُن کی آمدنی اور بچت میں اضافہ ہوگا۔
Site Admin | September 5, 2025 3:15 PM
اشیاء اور خدمات ٹیکس میں مرکز کی طرف سے اعلان شدہ کمی کا، ملک میں سماج کے مختلف شعبوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا جارہا ہے
