اس یومِ آزادی کے موقعے پر لال قلعے کی فصیل سے وزیر اعظم مودی نے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ اُن کے اِس ویژن نے اس ماہ کی تین تاریخ کو اُس وقت حقیقت کی شکل اختیار کر لی، جب GST کونسل نے کئی شعبوں میں ٹیکس کی شرحیں کم کر کے شہریوں کی زندگی کو آسان بنایا۔ آج ہم مال برداری کی کمرشیل گاڑیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔GST کونسل نے اِس ماہ کی 3 تاریخ کو اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت مال برداری کی کمرشیل گاڑیوں پر ٹیکس میں نمایاں کٹوتی کے ذریعے شہریوں کو بڑی راحت ملی۔ ملک کی 65 سے 70 فیصد مال برداری ٹرکوں کے ذریعے کی جاتی ہے، اِس پر GST کو 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔اِس طرح ڈلیوری Vans پر بھی ٹیکس 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اِس کٹوتی سے ملک کے ٹرانسپورت اور لوجسٹک شعبے کو تقویت فراہم ہوگی۔ اِس کے علاوہ GST شرح میں کمی سے مال برداری میں فی ٹن کلومیٹر شرح میں بھی کمی آئے گی۔ اس اقدام سے ملک کی سپلائی چین اور برامداتی مسابقت میں بہتری آئے گی۔ نیز زرعی سازو سامان سیمنٹ، اسٹیل، FMCG اور ای کامرس خدمات کی ادائیگیوں پر خرچ میں بھی کمی آئے گی۔ اِس اقدام سے سڑک ٹرانس پورٹ اور ملک کی معیشت کو استحکام ملے گا۔ نئی اصلاحات کا اطلاق 22 ستمبر سے ہوگا۔
Site Admin | September 18, 2025 9:51 PM
اس یومِ آزادی کے موقعے پر لال قلعے کی فصیل سے وزیر اعظم مودی نے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا
