اس کے بعد وزیرِ اعظم نریندر مودی منی پور پہنچے اور وہاں انہوں نے Churachandpur میں سات ہزار 300 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت سرکار منی پور کو ترقی کے راستے پر آگے لے جانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے منی پور کے عوام کی بیداری اور جرات کی ستائش کی۔ انہوں نے اِس بات کیلئے بھی لوگوں کی تعریف کی کہ شدید بارش کے باوجود وہ کثیر تعداد میں وہاں پہنچے ہیں۔
S/B PM-Manipur