اس مہینے کی 21 تاریخ کو یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر یوگ کے معمول کے پروٹوکول پر مبنی ایک لاکھ سے زیادہ یوگ تقریبات صبح ساڑھے چھ بجے سے 7 بج کر 40 منٹ تک ایک ساتھ منعقد کی جائیں گی۔ اس سال کا موضوع ہے ”ایک کرہئ ارض، ایک صحت“۔ نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے آیوش کے مرکزی وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ اہم تقریب آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم میں منعقد کی جائے گی، جس میں وزیراعظم نریندر مودی شرکت کریں گے۔ دلّی میں یوگ کا دن، لال قلعہ، کرتویہ پتھ اور لودھی گارڈن جیسے اہمیت کے حامل مقامات سمیت 111 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔×
Site Admin | June 12, 2025 4:06 PM
اس مہینے کی اکیس تاریخ کو یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک لاکھ سے زیادہ یوگ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔