اس سال یومِ جمہوریہ کی پریڈ کے دوران پہلی بار بھارتی فوج کا Animal Contingent کرتویہ پتھ پر مارچ کرے گا۔

بھارتی فوج کا Animal Contingent قومی راجدھانی کے کرتویہ پتھ پر، یوم جمہوریہ پریڈ 2026 کے دوران پہلی مرتبہ شامل ہوگا۔

اس سے ملک کے دشوار گزار علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں جانوروں کے خصوصی رول کی عکاسی کی جائے گی۔ اِس Contingent میں اس وقت سروس میں موجود 6 روایتی فوجی کتوں سمیت دو اونٹ، چار خچر، چار Raptors اور 10 بھارتی نسل کے فوجی کتے شامل ہوں گے۔

بھارتی فوج نے کہا ہے کہ خصوصی تربیت کے بعد تیار کیا گیا یہ Animal Contingent ملک کی سرحدوں کے تحفظ میں اِس کے تعاون کو اُجاگر کرے گا۔ بھارتی فوج کے مطابق اس سے اُس کی کارروائی سے متعلق ایکو نظام میں روایت، اختراع اور خود کفالت کی آمیزش کا اظہار ہوگا۔×