ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 14, 2025 9:54 AM | Amarnath Yatra

printer

اس سال اب تک 2 لاکھ یاتری امرناتھ یاترا کر چکے ہیں۔

امرناتھ یاترا میں شرکت کرنے والے یاتریوں کی تعداد نے گزشتہ روز 2 لاکھ کا ہندسہ عبور کر لیا۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز 17 ہزار سے زیادہ یاتریوں نے جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں پوَتر امرناتھ گپھا میں بھگوان شیو کی پوجا کی، جس کے بعد اب تک درشن کر چکے یاتریوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار ہو گئی ہے۔

 38روزہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا، جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں Nunwan پہلگام بیس کیمپ اور وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بالتل بیس کیمپ کے دونوں راستوں سے پُرامن طور پر اور خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ یہ یاترا جو اس ماہ کی تین تاریخ کو شروع ہوئی تھی، 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوجائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔