اس دوران وینیزوئلا کے صدر نکولس مدورو اور کی اہلیہ کو امریکی افواج کی جانب سے گرفتار کیے جانے پر عالمی رہنماؤں نے ملا جلا ردِّ عمل ظاہر کیاہے۔ روس، چین، ایران، برازیل اور کیوبا سمیت کئی ملکوں نے امریکہ کی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے، جبکہ فرانس اور اٹلی نے وینیزوئیلا میں اقتدار کی منتقلی کی وکالت کی ہے۔
اپنے بیان میں روسی وزارتِ خارجہ نے اِس کی مذمت کرتے ہوئے اسے وینیزوئیلا کے خلاف امریکہ کی مسلح جارحیت قرار دیا۔
چین نے بھی امریکی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے اور انھیں بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے غاصبانہ عمل سے تشبیہ دی۔
کیوباکے صدر Miguel Diaz Canel نے بھی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے فوری ردِّعمل کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب فرانس کے صدر ایمونئل میکروں نے کہا ہے کہ وینیزوئیلا کے عوام نکولس مدوروں کی ڈکٹیٹرشپ سے آزاد ہوگئے ہیں۔x