اسکولی تعلیم کے محکمے نے کل جموں کے طلبا کی ایک ٹیم کو گجرات کے ضلع راجکوٹ میں شری ویدک مشن ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے 26ویں راشٹر کتھا شِوِر میں شرکت کے لیے روانہ کیا۔ یہ طلبا کا تیسرا اور آخری گروپ ہے، جس میں 85 طلبہ اور چار اسکارٹ اساتذہ شامل ہیں۔
26واں راشٹر کتھا شِوِر کا مقصد نوجوانوں کی تربیت کرنا ہے، جس کے تحت اخلاقی اقدار کو مضبوط بنانے، ثقافتی شعور کو فروغ دینے اور قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے ترغیبی اور اقدار پر مبنی سیشن منعقد کیے جاتے ہیں۔ روانگی کے موقعے پر سرپرستوں نے اِس طرح کے ایکسپوژر پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا، جو قومی یکجہتی، سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر شخصیت سازی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔x