امید ہے کہ وِکست بھارت – روزگار کی گارنٹی اور Ajeevika مشن گرامین یعنی وِکست بھارت – جی رام جی ایکٹ سے کزشتہ 7 سال کی اوسط مختص رقم کے مقابلے بیشتر ریاستوں کو 17 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ حاصل ہوں گے۔
مذکورہ ایکٹ نے 21 سال پُرانے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ 2005 کی جگہ لی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا SBI کی ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق، مذکورہ ایکٹ سے ریاستوں کیلئے فنڈ کی مجموعی تقسیم میں بہتری آئے گی۔ رپورٹ میں اِس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ وِکست بھارت – جی رام جی فریم ورک کے ذریعے پہلے کے MG-NREGA کی تنظیم نو سے نئے طور طریقوں اور حکمت عملی کو مربوط کیا جاسکے گا۔
یہ رپورٹ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکٹر Soumya Kanti Ghosh نے تیار کی ہے۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ وِکست بھارت – جی رام جی ایکٹ کا مقصد روزگار پیدا کرنے کے موقعوں کو مستحکم کرنے، شفافیت، منصوبہ بندی اور سبھی سطحوں پر جوابدہی کو مستحکم بناتے ہوئے ڈھانچے سے وابستہ خامیوں کو دور کرنا ہے۔