گھریلو بازار میں منفی رجحان لگاتار چوتھے دن بھی جاری رہا اور گھریلو اشاریے سینسیکس اور نفٹی، دونوں نے ایک فیصد گراوٹ کے ساتھ بند ہوکر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سینسیکس، 780 پوائنٹس گر کر 84 ہزار 181 پر، جبکہ نفٹی، 264 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 25 ہزار 877 پر بند ہوا۔
دونوں اشاریے کمزور رجحان پر کھلے اور پورے کاروباری عمل کے دوران دبائو کا شکار رہے۔ بامبے اسٹاک ایکس چینج کے اشاریے نے بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مِڈ-کیپ اور اسمال-کیپ، دونوں اشاریوں میں تقریباً دو فیصد کی کمی آئی۔ غیر ملکی زر مبادلے کے بازار میں روپے کی قدر میں آج 14 پیسے کی کمی آئی اور یہ ایک امریکی ڈالر کے مقابلے 90 روپے تک جاپہنچی۔
Site Admin | January 8, 2026 9:52 PM
اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے دن گراوٹ کا رجحان رہا۔ BSE سینسیکس 740 پوائنٹ جبکہ نفٹی 264 پوائنٹ کم ہوکر بند ہوا