ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 25, 2025 9:54 PM

printer

اسٹاف سلیکشن کمیشن نے آج اِس بات کا اعادہ کیا کہ کمیشن صاف اور شفاف امتحانات منعقد کرانے کے تئیں عہد بند ہے

اسٹاف سلیکشن کمیشن نے آج اِس بات کا اعادہ کیا کہ کمیشن صاف اور شفاف امتحانات منعقد کرانے کے تئیں عہد بند ہے۔ آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے SSC کے چیئرمین ایس گوپال کرشنن نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ کمیشن نے تکنیکی خامیوں اور غلط عوامل کو درست کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آدھار کی توثیق، امتحان دینے والی کی درست شناخت کو یقینی بنانے کیلئے، اِس سال جولائی کے بعد سے پہلی مرتبہ استعمال کی جارہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِس سے مختلف اجلاسوں میں بیٹھنے والے امیدواروں کے ذریعے کی جانے والی بار بار کوششوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے۔ امتحانات میں سوالات کے ایک سے زیادہ مرتبہ دہرائے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ سوالات کی ذمے داری کو اب بانٹ دیا گیا ہے اور اِسے دیگر منتخب ایجنسیوں کو دیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اُن ایجنسیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی جو معیاری خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہیں گی۔
کمبائنڈ گریجویٹ سطح کے امتحان سے متعلق، جسے ملتوی کردیا گیا تھا، کمیشن نے کہا ہے کہ یہ امتحان وسط ستمبر کے بعد سے منعقد کیا جائے گا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔