November 14, 2025 2:22 PM

printer

اسمبلی ضمنی چناؤ میں بی جے پی نے ایک سیٹ پر جیت حاصل کرلی ہے اور وہ دوسری سیٹ پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں

7 ریاستوں کے 8 اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناؤ کے ووٹوں کی گنتی کا کام بھی جاری ہے۔ یہ ضمنی چناؤ جموں و کشمیر کے بڈگام اور نگروٹا، راجستھان کے Anta، جھارکھنڈ کے Ghatsila، تلنگانہ کے جوبلی ہِلز، پنجاب کے ترن تارن، میزورم کے Dampa اور اڈیشہ کے Nuapada اسمبلی حلقے میں کرائے گئے تھے۔

جموں و کشمیر میں BJP کی امیدوار Divyani Rana نے نگروٹا اسمبلی حلقے میں جیت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے امیدوار Harsh Dev Singh کو 24 ہزار 647 ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔ PDP کے امیدوار آغا سید منتظر مہدی، بڈگام حلقے میں آگے چل رہے ہیں۔

میزورم میں، میزو نیشنل فرنٹ کے امیدوار ڈاکٹر R.Lalthangliana نے Dampa سیٹ جیت لی ہے۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف اور زورم پیپلز موومنٹ پارٹی سے امیدوار Vanlalsailova کو 662 ووٹوں سے ہرایا۔

اڈیشہ کے Nuapada حلقے میں BJP کے امیدوار جے ڈھولکیا آگے چل رہے ہیں۔ جھارکھنڈ میں، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے امیدوار Somesh چندرا سورین، Ghatsila حلقے سے آگے چل رہے ہیں۔

تلنگانہ میں کانگریس کے امیدوار Naveen Yadav V جوبلی ہِلز سے سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

کانگریس امیدوار پرمود جین بھیاّ راجستھان کے Anta حلقے سے آگے چل رہے ہیں۔

پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار ہرمیت سنگھ سَندھو ترن تارن حلقے سے آگے چل رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔