May 18, 2025 4:12 PM

printer

اسرو کے کرہ ارض کے مشاہدے سے متعلق سیٹلائٹ تیسرے مرحلے کے دوران کچھ تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے اپنا مشن پورا نہیں کرسکا۔

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO کے کرہ ارض کے مشاہدے سے متعلق سیٹلائٹ EOS-09 کو آج صبح آندھرا پردیش میں سری ہری کوٹہ سے خلائی راکٹ PSLV-C61 کے ذریعے چھوڑا گیا لیکن تیسرے مرحلے کے دوران اِس میں کچھ تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے یہ اپنا مشن پورا نہیں کرسکا۔

ISRO کے سربراہ ڈاکٹر وی نارائنن نے لانچ کے فوراً بعد کہا کہ دوسرے مرحلے تک یہ معمول کے مطابق کام کررہا تھا لیکن تیسرے مرحلے میں آنے کے بعد کچھ خرابی ہونے کے سبب مشن مکمل نہیں ہوسکا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔