خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو نے ایک کمیٹی بنائی ہے، جو اُس واقعہ کی جانچ کرے گی، جس میں خلائی راکٹ PSLV کرہئ ارض کے مشاہدے سے متعلق سیٹلائٹ EOS-09 کو اُس کے مدار میں پہنچانے میں ناکام رہا تھا۔
اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے بتایا کہ کمیٹی نے وجوہات کی نشاندہی کیلئے کئی مرتبہ بات چیت کی ہے۔ کل سری ہری کوٹہ سے چھوڑے جانے کے کچھ ہی منٹ بعد خلائی راکٹ PSLV-C61 میں کچھ خرابی پیدا ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے اسرو کرہئ ارض کے مشاہدے سے متعلق اپنے سیٹلائٹ کو متعلقہ مدار میں نہیں پہنچاسکا۔ ڈاکٹر نارائنن نے بتایا کہ یہ خلائی راکٹ 4 مرحلوں والا ہے اور اُس کے پہلے 2مرحلے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئے تھے۔