خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو نے گگن یان مشنز کے لیے شروع سے آخر تک پیراشوٹ پر مبنی رفتار کی کمی کے نظام کے عملی مظاہرے کے لیے پہلا مربوط ایئر ڈراپ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
یہ پیراشوٹ سسٹم کی توثیق کرنے کے لیے ایک اہم مشق تھی جو مشن کے تحت خلابازوں کو اس کے اسپیس پورٹ سے بحفاظت واپس لائے گی۔ یہ تجربہ، اسرو، بھارتی فضائیہ، دفاعی تحقیق و ترقی کے بھارتی ادارے DRDO، بھارتی بحریہ اور بھارتی ساحلی محافظ دستے کی مشترکہ کوشش سے کیا گیا۔
اِس تجربے کو پیراشوٹ کے مکمل طریقۂ کار کا جائزہ لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا جو اصل انسانی خلائی پرواز کے مشن کے دوران دوبارہ داخل ہونے اور نیچے اترنے کے دوران عملے کے ماڈیول کو مستحکم کرے گا اور رفتار میں کمی لاسکے گا۔اس میں دو ڈروگ پیراشوٹ شامل تھے جو مخروطی یا روشن دان کی شکل کے آلات ہیں اور ابتدائی طور پر رفتار کم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے بعد پائلٹ شوٹس اور تین بڑے مرکزی پیراشوٹ کھلتے ہیں تاکہ محفوظ لینڈنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔
Site Admin | August 24, 2025 9:55 PM
اسرو نے گگن یان انسان بردار خلائی پرواز مشن کے عملے کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کیلئے پہلا مربوط ایئر ڈروپ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے
