GSLV راکٹ کے ذریعے ارضیاتی مشاہدے کے سیارچے، NISAR کو اُس کے درست مدار میں پہنچانے کے ساتھ ہی بھارت اور امریکہ نے آج اپنا پہلا خلائی اشتراک انجام دیا۔ NISAR کو اسرو اور ناسا نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اسرو کے مطابق GSLV راکٹ نے NISAR کو کامیابی کے ساتھ اُس کے مقررہ مدار میں داخل کرا دیا۔
اسرو کے GSLV-F16 نے تقریباً 19 منٹ اور 745 کلو میٹر کی پرواز کے بعد Synthetic Aperture رڈار سیٹلائٹ کو طے کیے گئے Sun Synchronous Polar Orbit، SSPO میں داخل کر دیا۔
dual-radar صلاحیت، L-band اور S-band سسٹمز سے لیس سیارچے کا داغا جانا، ارضیاتی مشاہدے سے متعلق مشنوں کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ cryosphere، ماحولیاتی نظام اور ٹھوس زمین سے متعلق انتہائی درست اعداد و شمار فراہم کرے گا۔
اس دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے دنیا کے پہلے dual-band رڈار سیارچے، NISAR کو لے جانے والے GSLV-F16 کے کامیاب لانچ پر سبھی کو مبارکباد دی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب سنگھ نے سیارچے کے داغے جانے کو کایا پلٹ کرنے والا عمل قرار دیا۔x