October 20, 2025 9:37 PM

printer

اسرانی کے نام سے معروف ہندی فلموں کے مشہور اداکار شری گووردھن اسرانی انتقال کر گئے۔

اسرانی کے نام سے معروف ہندی فلموں کے مشہور اداکار شری گووردھن اسرانی انتقال کر گئے۔ انھوں نے طویل بیماری کے بعد84 سال کی عمر میں آج شام تقریباً چار بجے آخری سانس لی۔ اسرانی کے بھتیجے اشوک اسرانی نے یہ اطلاع دی۔ اسرانی، شولے فلم میں جیلر کے رول سے زیادہ مشہور ہوئے۔ انھوں نے چپکے چپکے، بھول بھلّیا، دھمال اور بنٹی اور ببلی-2 جیسی ہٹ فلموں میں کام کیا۔ جناب اسرانی کا تعلق راجستھان کے جے پور سے ہے۔ ہندی فلموں کے یادگار سفر پر جانے پہلے انھوں نے اپنے شہر کے سینٹ زے ویئرس اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ ان کا فلمی کیریئر پانچ دہائیوں پر محیط ہے۔ ہندی سنیما اور خاص طور پر کامیڈی کیلئے جناب اسرانی کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔