ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 27, 2025 9:42 AM | Netanyahu Palestine

printer

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں، فلسطین کی مملکت کو تسلیم کرنے پر مغربی ملکوں کی مذمت کی ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے، دو مملکتی طریقِ کار کے امکان سے انکار کیا ہے۔ اس طریقِ کار کے تحت ایک آزاد فلسطینی مملکت وجود میں آ جائے گی۔ نیتن یاہو نے اسے اپنے ملک کے لیے خودکشی قرار دیا ہے۔

کل رات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں نیتن یاہو نے فرانس، کینیڈا اور برطانیہ سمیت مغربی ملکوں کو، فلسطین کی مملکت کو تسلیم کرنے پر، ناسمجھ قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل، غزہ میں فلسطین کے مسلح گروپ حماس کے خاتمے کا کام اُس وقت مکمل سمجھے گا، جب حماس، ہتھیار ڈال دے گا اور 2023 میں، اسرائیل پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے بقیہ لوگوں کو نہیں چھوڑ دے گا۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے وزیر اعظم کی تقریر سے پہلے احتجاج کے طور پر، بہت سے مندوبین نے واک آؤٹ کیا۔

اسی دوران جناب نیتن یاہو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتکار، غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے کے بالکل قریب ہیں اور وہ اِس معاملے پر بات چیت کے لیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے، پیر کو ملاقات کریں گے۔×