ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 22, 2025 9:21 AM | Israel PM Palestitnian

printer

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے، فلسطین کی مملکت کو تسلیم کرنے پر، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کو خبرار کیا ہے۔ اُس نے اِن ملکوں پر دہشت گردی کو صلہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کو اِن تین ملکوں کی طرف سے فلسطین کی مملکت کو تسلیم کیے جانے کے بعد انہیں خبردار کیا ہے۔ اسرائیل نے اِن ملکوں پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ ممالک دہشت گردی کو صلہ دے رہے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دریائے اُردن کے مغرب میں کوئی فلسطینی مملکت نہیں ہوگی۔ نیتن یاہو کے اِس بیان میں اُن کی حکومت کے جنگ کے مقاصد اور غزہ پٹّی میں لگاتار بمباری کے ارادے ظاہر ہوتے ہیں۔ فلسطینی مملکت کے اپنی دیرینا مخالفت کو دوہراتے ہوئے اسرائیل کے وزیر اعظم نے، مغربی کناروں میں اسرائیلی بستیوں کو توسیع دینے کی قسم کھائی ہے۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک دونوں طرف سے زبردست دباؤ کے باوجود کئی سال تک دہشت گردانہ مملکت کی تشکیل کی روک تھام کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔