اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے، وزیر اعظم نریندر مودی کو مغربی ایشیاء میں بدلتی ہوئی صورتحال کے بارے میں کل فون پر آگاہ کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے بھارت کی تشویش سے آگاہ کیا اور خطّے میں امن و استحکام کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو، اسرائیل کے اُن کے ہم منصب Gideon Saar کی طرف سے، حالیہ واقعات کے بارے میں ایک کال موصول ہوئی۔ جناب جے شنکر نے، تازہ ترین صورتحال پر، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس اراغچی سے بھی بات چیت کی۔