May 17, 2025 9:14 PM

printer

اسرائیل کی دفاعی فورسز IDF نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اُس نے آج جنوبی لبنان میں ایک حملے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے

اسرائیل کی دفاعی فورسز IDF نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اُس نے آج جنوبی لبنان میں ایک حملے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔ بیان کے مطابق کمانڈر کو، جس کا نام نہیں بتایا گیا ہے، Tyre شہر کے جنوب میں واقع Mazraat Jemjim میں ہلاک کیا گیا۔ اسرائیل کی مختلف میڈیا ایجنسیوں نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ کے کمانڈر پر اُس وقت ڈرون سے حملہ کیا، جب وہ ایک کار میں بیٹھے ہوئے تھے۔ IDF کے بیان میں اُس پر علاقے میں حزب اللہ کے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے دوبارہ قیام میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ڈرون نے Arnoun-Yohmor شاہراہ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔