ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 29, 2025 9:52 AM | Israel Attack Gaza

printer

اسرائیل کی دفاعی فوجوں نے غزہ میں فضائی حملے کیے ہیں۔ اُس نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ میں ہوائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہوائی حملوں کے بعد اسرائیل نے حماس پر امریکی ثالث میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ یہ حملے وزیر اعظم نیتن یاہو کے حملے کی کارروائی کے حکم کے بعد کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے بتایا کہ حماس نے راکٹ Propelled Grenade(RPG) سے رفع علاقے کے نزدیک فوجیوں پر حملے کیے۔ وزیر دفاع Israel Katz نے خبردار کیا ہے کہ حماس کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

حملے کے فوری بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے بھی غزہ شہر کے الصابرہ اور خان یونس کو نشانہ بنایا۔ حماس نے اسرائیلی فوجوں پر حملے کی تردید کی ہے اور اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔