اسرائیل کا غزہ میں زمینی حملہ جاری ہے۔ کَل غزہ پٹی میں اسرائیل کے ایک حملے میں 80 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ یہ حملہ ایک عمارت اور خیموں پر کیا گیا، جہاں بے گھر ہونے والے کنبے پناہ لئے ہوئے تھے۔ اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اُس نے حماس کے دو جنگجوؤں پر حملہ کیا ہے اور جانی نقصان کے دعووں کی تردید کی ہے۔ اِس دوران اسرائیلی ٹینک اور فوجی، شہر کی جانب پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فوج نے کہا ہے کہ زمینی حملے کا مقصد یرغمالوں کو رہا کرانا ہے، جو اب بھی حماس کے قبضے میں ہیں۔ ساتھ ہی اِس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ فلسطینی مسلح گروپ کی فیصلہ کن شکست ہو۔
Site Admin | September 25, 2025 3:14 PM
اسرائیل کا غزہ میں زمینی حملہ جاری ہے۔ کَل غزہ پٹی میں اسرائیل کے ایک حملے میں 80 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوگئے