ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 6, 2025 2:41 PM | israel hamas

printer

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے اپنے کنٹرول والے علاقوں سے حماس لڑاکوں اور اُن کی سرنگوں کا صفایہ جاری رکھے گا۔

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل Katz نے کہا ہے کہ اسرائیل، غزہ کے اپنے کنٹرول والے علاقوں سے حماس کارندوں اور اُن کی سرنگوں کا صفایہ جاری رکھے گا اور اِس کام کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے یہ تبصرے اُن رپورٹس کی تناظر میں آئے ہیں کہ امریکہ، رفح میں پھنسے ہوئے حماس دہشت گردوں کو غزہ کی پٹی میں حماس کے کنٹرول والے علاقوں میں واپس آنے دینے کی اسرائیل سے گزارش کر رہا ہے۔ Katz نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنا، غزہ کو غیر فوجی خطہ بنانا اور یرغمال افراد کی لاشوں کی واپسی، اب بھی اسرائیل کا مقصد بنا ہوا ہے۔ اسرائیل سراغ رساں اداروں کے مطابق رفح کے نیچے بنی سرنگوں میں حماس کے تقریباً دو سو مسلح جنگجو روپوش ہیں۔ جنوبی اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں قریب بارہ سو لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 252 اسرائیلی اور غیر ملکی شہریوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

اسرائیل کے پانچ شہریوں اور دو غیر ملکیوں کی لاشیں اب بھی حماس کے قبضے میں ہیں۔x